(یو این آئی) آل انڈیا اكھاڑہ کونسل کے سابق صدر اور هنومان گڑھي کے مهنتھ گیان داس نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو آج وزیر اعظم بننے کا آشیرواد دیا۔
مسٹر گاندھی سے تقریبا 20 منٹ علیحدہ کمرے میں بات کرنے کے بعد مسٹر گیان داس نے
"يواین آئی" کو فون پر بتایا،’’میں نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بننے کا آشیرواد دیا ہے اور ان سے کہا کہ آپ وزیر اعظم بنیں اور یہاں کے مندر مسجد تنازعہ کا حل کریں۔
میں نے ان سے کہا کہ مندر مسجد تنازعہ سیاسی وجوہات سے کافی پیچیدہ ہو گیا۔